مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ اپنے مخاصمت آمیز رویے کو جاری رکھتے ہوئے حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا بشارالاسد کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اسد کی سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے شام میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
بیان میں تکفیری دہشت گردوں کی مذمت کے بغیر مطالبہ کیا گیا ہے کہ فریقین سویلین اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
آپ کا تبصرہ