30 نومبر، 2024، 2:02 PM

شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے، نتن یاہو کی خفیہ اداروں کے اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ

شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے، نتن یاہو کی خفیہ اداروں کے اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ

شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے بڑھنے کے ساتھ نتن یاہو نے صہیونی خفیہ اداروں کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبے حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کی کاروائیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ مبصرین کے مطابق امریکہ اور اسرائیل لبنان میں ہونے والی ہزیمت کے بعد شام کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

عربی 21 کے مطابق حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے بڑھنے کے ساتھ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے اسرائیلی خفیہ اداروں کے اعلی اہلکاروں کے ساتھ شام کے حالات پر مذاکرات کیے ہیں۔

ملاقات کے دوران حلب اور ادلب کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے کامیابی کے دعوؤں پر غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے بعض علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف شورش برپا کی تھی تاہم ایران اور مقاومتی تنظیموں کی مدد سے شامی حکومت نے کئی سال جدوجہد کے بعد تکفیری دہشت گردوں کو شکست دے کر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشیں میں خاک میں ملائی تھیں۔

News ID 1928481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha