28 نومبر، 2024، 5:55 PM

شامی فوج نے حلب اور ادلب پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا، ذرائع

شامی فوج نے حلب اور ادلب پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا، ذرائع

ایک شامی ذریعے نے آگاہ کیا ہے کہ شام کی مسلح افواج نے حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں کرائے کے تکفیری گروپوں کی طرف سے کئے گئے بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

مہر نیوز نے شام کی خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا: تکفیری دہشت گرد تنظیم "جبهة النصرہ" نے حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں پر بدھ کی صبح کو دہشت گردانہ حملہ کیا، جس میں بڑے پیمانے پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

بیان کے مطابق، شامی مسلح افواج نے  دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں بھاری ہتھیاروں سے کاروائی کی جس میں دہشت گردوں کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔

News ID 1928449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha