مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں جنگ بندی کے بعد صہیونی حکومت پر غزہ میں مقاومتی تنظیموں کے ساتھ بھی امن معاہدے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ہفتے کی رات اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا فوری معاہدہ کیا جائے۔
العربی نیوز کے مطابق مظاہرین میں صہیونی یرغمالیوں کے گھر والے اور رشتے دار بھی شامل تھے۔
غزہ میں ایک سال سے زائد عرصے تک شدید حملوں کے باوجود صہیونی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد نتن یاہو پر حماس کے ساتھ امن معاہدے اور جنگ بندی کے لئے دباو میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ