1 دسمبر، 2024، 9:45 AM

حلب، شامی اور روسی فوج کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ، کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک

حلب، شامی اور روسی فوج کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ، کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک

شامی اور روسی فوج نے حلب میں فضائی حملہ کرکے کئی دہشت گرد کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب میں شامی اور روسی فوج کی جانب سے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے روسی فضائیہ کے ہمراہ ادلب کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے حماہ کی جانب پیشقدمی کا دعوی کیا ہے تاہم شامی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماہ میں حالات مکمل پرامن اور کنٹرول میں ہیں۔

روسی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ ادلب میں النصرہ فرنٹ کے ہیڈکوارٹر پر شامی اور روسی فوج نے حملہ کیا جس میں تنظیم کے سرغنہ ابومحمد الجولانی سمیت کئی اہم رہنما ہلاک ہوگئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی ابومحمد الجولانی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1928496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha