11 نومبر، 2024، 7:08 PM

جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، ایرانی پارلیمانی اسپیکر کی لبنانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو

جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، ایرانی پارلیمانی اسپیکر کی لبنانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران فلسطین اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے اس موقع پر دورہ بیروت کے دوران  بہترین مہمان نوازی پر لبنانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں صہیونی جارحیت کے آثار اور تباہی کے مناظر دیکھنے کے بعد جنیوا میں بین الاقوامی پارلیمانی اتحاد کے اجلاس میں لبنان کے مسائل کو عالمی برادری کے سامنے بیان کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے دورے سے واپسی کے فورا بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

قالیباف نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر، حکومت، پارلیمنٹ اور عوام سب لبنان کی حمایت کرتے ہیں۔ آج لبنان عالمی مسائل میں سرفہرست ہے۔ ہم اس سلسلے میں سیاسی اور ہر ضروری امداد سے دریغ نہیں کریں گے۔

گفتگو کے دوران لبنانی پارلیمانی اسپیکر نبیہ بیری نے بیروت کا دورہ کرکے جنیوا میں لبنان کے مسائل کی ترجمانی پر قالیباف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اطمینان ہے کہ ہر فورم پر آپ یہی موقف اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے حالات نہایت حساس ہیں۔ صہیونی دشمنوں نے تقریبا 14 لاکھ لبنانیوں کو بے گھر کردیا ہے۔ جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور قصبوں کو تباہ کرنا صہیونی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ صہیونی حکومت غزہ کے جرائم کو جنوبی لبنان میں دہرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے واقعات لبنان میں تکرار ہونے کے باوجود مقاومت کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

News ID 1928067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha