30 اکتوبر، 2024، 10:41 PM

تل ابیب خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا/ بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ + ویڈیو

تل ابیب خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا/ بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ + ویڈیو

صیہونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب کے شمال میں واقع الخدیرہ میں زبردست دھماکے اور مقبوضہ شمالی علاقوں کے مختلف حصوں پر حزب اللہ کے ڈرونز کے وسیع اور غیر معمولی حملوں کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے  بڑے پیمانے پر ڈرونز حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرونز حملے کے خوف سے حیفہ شہر کے شمال میں عکا، کریوت اور وادی عریح میں بھی وارننگ سائرن بجا دی گئے ہیں۔ 

ان ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا کہ قابض فوج کو لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے اندر گھسنے والے ڈرونز سے نمٹنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔
ادھر صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے عکا کے علاقے میں ڈرون کے دھماکے کی خبر دی ہے۔ 


عبرانی میڈیا نے بھی عکا شہر کے "شراگا" اڈے پر خودکش ڈرون کے  پھٹنے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری طرف صیہونی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے 5 ڈرونز نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں 20 منٹ تک پرواز کی۔


روزنامہ یدیعوت احرونوت  نے بھی لکھا ہے کہ تل ابیب کے شمال میں واقع شہر الخدیرہ میں ایک عمارت حزب اللہ کے ڈرونز کے براہ راست حملے کا نشانہ بنی اور اس شہر میں ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی گئی۔ صہیونی فوج نے الخدیرہ میں پناہ گاہ کی طرف بھاگتے ہوئے دو آباد کاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی۔
 قابض فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر نے بھی عکا، نہاریہ اور حیفہ کی بندرگاہ میں حزب اللہ کے ڈرونز حملے کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1927805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha