29 اکتوبر، 2024، 1:59 PM

اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے سے گریز کرے، امریکہ کی ایران سے اپیل

اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے سے گریز کرے، امریکہ کی ایران سے اپیل

امریکی وزارت دفاع نے ایران سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حملے کا جواب نہ دے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد تہران نے صہیونی حکومت کی شرارت کا بھرپور اور مناسب جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی حکام کے بیانات کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو جواب دینے کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کررہا ہے۔

پینٹاگون نے ایران سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حملے کے بعد تحمل سے کام لیتے ہوئے جواب دینے سے گریز کرے۔

پینٹاگون کے ترجمان سیرینا سنگ نے اس سے پہلے مغربی ایشیا میں صہیونی جارحیت کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل خطرات کے مقابلے میں اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتا ہے۔ امریکہ اس سلسلے میں اسرائیل کی حمایت کرے گا۔

News ID 1927772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha