مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اور بحریہ کے یونٹوں نے میری ٹائم مشق "IMEX 2024" میں شرکت کے لئے روسی اور عمانی بحری بیڑے کے ملک کی آبی حدود میں داخل ہونے پر بھرپور استقبال کیا۔
اس کے علاوہ، روس، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پاکستان، قطر، عمان، بنگلہ دیش اور بھارت کے بحری یونٹ بھی IONS 2024 کی مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے بندر عباس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ایران کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئے۔
آئی او این ایس سمٹ (IONS) بحر ہند سے متصل ممالک کی بحری افواج کا فورم ہے جو دنیا کے سب سے بڑے اور اہم سمندروں میں سے ایک ہے۔
یہ نیول سیشن 2008 میں انڈین نیوی کی تجویز پر بحر ہند کی سطح پر پیدا ہونے والے سکیورٹی مسائل کے حوالے سے قائم کیا گیا تھا۔
بحر ہند نیول سمپوزیم (IONS) میری ٹائم مشق "IMEX 2024" کا اہم مرحلہ آنے والے دنوں میں اس سمندر کی ساحلی ریاستوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا، جس کی میزبانی ایران کی بحریہ کر رہی ہے۔ اس بحری مشق میں متعدد بحری افواج اور آئی او این ایس سمٹ کے ارکان اور مبصرین شرکت کریں گے۔
اس مشق کے انعقاد کا مقصد خطے میں پائیدار اجتماعی سکیورٹی اور اس کی بنیادوں کو مستحکم کرنا، شریک ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کا فروغ اور امن اور دوستی کے لیے مشترکہ حمایت کے مطابق ان ممالک کی نیک نیتی اور صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔
اس کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی، بین الاقوامی بحری تجارت کی سیکورٹی کو مضبوط بنانا، امن اور دوستی کی بنیاد پر بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں میری ٹائم لائنوں کی حفاظت، انسانی ہمدردی کے اقدامات، میری ٹائم ریسکیو کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ اور تجربات بھی اس بحری مشق کے مقاصد میں شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ