مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی کے وزیرخارہ ہاکان فیدان نے صہیونی حکومت کے ساتھ جاری کشیدگی میں ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے تصادم یا جنگ کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے مکمل خلاف ہیں اور دوسری جانب اگر ایران اپنے دفاع کے لئے کوئی اقدام کرتا ہے تو یہ اس کا قانونی حق ہے۔
فیدان نے کہا کہ شواہد کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات زیادہ ہیں لہذا ترکی سمیت خطے کے ممالک کو بحرانی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک حماس رسمی طور پر تصدیق نہ کرے یحیی السنوار کی شہادت کو قبول نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ