مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جمعرات کی رات حزب اللہ نے صہیونی فوج پر کئی اطراف سے حملہ کیا اور درہ قطمون میں صہیونی فوجی مرکز پر میزائل داغے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں تنظیم کے مجاہدین صہیونی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔
تنظیم نے کہا ہے مجاہدین کہ دشمن کے فوجیوں کو سرحدی قصبے میں حربے کے تحت لبنانی سرحد میں داخل ہونے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد شدید حملہ کیا۔ القوزح اور رب ثلاثین کے قصبوں میں فریقین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
تنظیم کے مطابق کئی مقامات پر ہونے والے جھڑپوں اور میزائل حملوں کے دوران صہیونی فوج کے 10 سپاہی ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 9 مرکاوا ٹینک بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
صہیونی اخبار معاریو نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ 4 ہیلی کاپٹر سرحدی علاقوں سے زخمیوں کو نکالنے کے لئے سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی فوج کے 55 سپاہی اور افسران ہلاک جبکہ تقریبا 500 زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ