28 ستمبر، 2024، 10:46 AM

دشمن کے خلاف آخری دم تک حزب اللہ کا ساتھ دیں گے، سربراہ ایرانی پارلیمنٹ

دشمن کے خلاف آخری دم تک حزب اللہ کا ساتھ دیں گے، سربراہ ایرانی پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مقابلے میں آخری مرحلے تک حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو نے بیروت پر وحشیانہ حملہ کرکے اپنی حقیقت دنیا کے سامنے واضح کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ مقاومت اس طرح کی جنایتوں کی اجازت نہیں دے گی اور فلسطینی اور لبنانی بے گناہ لوگوں کے قتل کا بدلہ لے کر رہے گی۔ صہیونی حکومت کو درندگی اور بربریت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے اسلامی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی ہونے کو نہ دیکھیں تو کم از کم عربی غیرت کے تحت مظلوم عوام کا دفاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے عوام جان لیں کہ ہم دشمن کے خلاف محاذ میں آخری دم تک ان کے ساتھ ہیں اور ہر میدان میں ساتھ رہیں گے۔

News ID 1926972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha