مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ مسلح افواج نے تل ابیب میں صہیونی فوجی ہدف پر "فلسطین 2" بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عسقلان کے مقبوضہ علاقے میں ایک اہم ہدف پر یافا ڈرونز سے بھی حملہ کیا اور یافا اور اشکلون پر کامیاب حملوں کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کر لئے۔
جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمن فلسطین اور لبنان پر حملوں کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی دشمن کے خلاف مزید فوجی آپریشن کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک غزہ اور لبنان کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی تب تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ