24 ستمبر، 2024، 3:45 PM

حزب اللہ کے میزائل حملوں کی نئی لہر/ مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بج گئے

حزب اللہ کے میزائل حملوں کی نئی لہر/ مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بج گئے

کچھ ہی لمحے قبل حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر میزائل داغے جس کے بعد صیہونی قصبوں سے خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبررساں ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ الجلیل میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔

ان ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد بالائی الجلیل کے مشرقی حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

المیادین کے نمائندے نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی بستیوں پر راکٹ حملوں کی نئی لہر کی خبر دی جس کے نتیجے میں المرج ہعیمیکم کے علاقے میں آگ لگی ہے، جب کہ حانیتا، شلومی، یعرا، متسوفا، عبدون، ادمیت، آیلون، گورن، گورنوت هجلیل و عرب العرامشه میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اس دوران حیفہ کے قریب یوکعنام میں ایک صہیونی لبنان سے داغے گئے راکٹ کے شیل لگنے سے زخمی ہوگیا۔

News ID 1926877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha