23 ستمبر، 2024، 11:28 AM

ایرانی وزیرخارجہ کی نیویارک میں مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات

ایرانی وزیرخارجہ کی نیویارک میں مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے نیویارک میں لبنان، سعودی عرب اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی اعلی سطحی وفد صدر پزشکیان کی قیادت میں نیویارک پہنچ گیا ہے۔

وفد میں شامل ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں مختلف ممالک کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے۔

سید عباس عراقچی نے لبنان کے وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب، سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان اور بلغاریہ کے وزیرخارجہ ایوان کندف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے ایران اور ان ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تعلقات میں اضافے پر زور دیا۔

News ID 1926845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha