افغانستان کے نائب وزير خارجہ کی عراقچی سے ملاقات

افغانستان کے نائب وزير خارجہ نے ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نائب وزير خارجہ میر ویس ناب نے ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔ افغانستان کے نائب وزير خآرجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے نائب وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بہت ہی مفید اور تعمیری رہی اور دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کا عزم بالجزم کررکھا ہے ۔ افغانستان کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ  ایران اور افغانستان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط اور مفید ہیں۔ اس سے قبل افغانتسان کی وزارت خارجہ کے سرپرست محمد حنیف اتمر نے ایرانی وزیر خارجہ ظریف، اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا تھا۔

News Code 1901075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =