مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اتوار کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت اور بین الاقوامی امور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کے لئے نیویارک جانے والے صدر پزشکیان کا جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی اور اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب کاظم غریب آبادی اور اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب زہرا ارشادی نے استقبال کیا۔
صدر پزشکیان نے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ہمارا پیغام امن اور سلامتی ہے، خون ریزی، جنگ اور قتل و غارت گری کے بجائے ہمیں ایک ایسی دنیا تشکیل دینی کی ضرورت ہے جس میں تمام انسان اپنے رنگ، نسل، نسل یا علاقے سے قطع نظر آرام سے زندگی کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہم جس دنیا میں رہتے ہیں وہ اس وقت ایسی نہیں ہے، یہاں دوہرے معیار ہیں، کچھ اچھے ہیں اور کچھ برے ہیں اور اس کے نتیجے میں آج ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہیں۔
مزید پڑھیں: صدر پزشکیان نیویارک روانہ، اسرائیل کے بارے میں نرم موقف پر اقوام متحدہ پر شدید تنقید
صدر پزشکیان اس سفر کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ جنرل اسمبلی میں شریک کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
صدر پزشکیان امریکہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور میڈیا گروپوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
آپ کا تبصرہ