18 ستمبر، 2024، 12:46 PM

بیروت میں دھماکہ، زخمی سفیر کے بارے میں ایرانی سفارت خانے کا تازہ بیان

بیروت میں دھماکہ، زخمی سفیر کے بارے میں ایرانی سفارت خانے کا تازہ بیان

بیروت میں ایرانی سفارت خانے نے سائبر حملے میں زخمی ہونے والے سفیر کی صحت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صہیونی حکومت کی جانب سے ہونے والے سائبر حملوں میں زخمی ہونے والے ایرانی سفیر کی صحت کے بارے میں ایرانی سفارت خانے نے تازہ بیان جاری کیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں سفیر مجتبی امانی کی حالت تشویش ناک ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے اور حالت تسلی بخش ہے۔

یاد رہے کہ مجتبی امانی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکے کے بعد کئی افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق سائبر حملے میں اب تک 11 شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1926730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • محمد علی IN 16:22 - 2024/09/18
      0 0
      خدا یا رہبر معظم انقلاب کی حفاظت فرما اور اسلامی جمہوریہ ایران کی نصرت فرما