مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے دارلحکومت بیروت میں پیجر ڈیوائس حملہ ہوا ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
رائٹرز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ضاحیہ میں ہونے والے دھماکے میں حزب اللہ کے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت نے بیروت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
پیجر ڈیوائس دھماکے میں ایرانی سفیر زخمی
لبنان کے ایل بی سی ٹیلی ویژن چینل نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آفیشل نامہ نگار نے سرکاری نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی کو مواصلاتی آلات پر سائبر حملے کے دوران سطحی چوٹیں آئیں ہیں۔
دوسری جانب مجتبیٰ امانی کی اہلیہ نے بھی اپنے ذاتی صفحے پر لکھا کہ لبنان میں پیجر دھماکے کے نتیجے میں مجتبٰی امانی زخمی ہوئے ہیں، لیکن خدا کا شکر ہے کہ خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ مہر نیوز ایجنسی نے ایک گھنٹہ قبل اس واقعے کی اطلاع دی تھی جس کی تصدیق مذکورہ انٹرویو سے ہوگئی ہے۔
لبنانی وزیرصحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضاحیہ میں ہونے والے دھماکے میں 9 بے گناہ شہری شہید اور 2800 زخمی ہوگئے ہیں۔
ضاحیہ سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں معصوم فلسطینی بچی فاطمہ جعفر عبداللہ بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ