4 اگست، 2020، 9:47 PM

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھمماکہ /اب تک 27 افراد جاں بحق ،2500 زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھمماکہ /اب تک 27 افراد جاں بحق ،2500 زخمی

لبنانی ذرائع کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھمماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 27 افراد جاں بحق اور 2500 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ للبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھمماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 27 افراد جاں بحق اور 2500 زخمی ہوگئے ہیں۔

بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے ہولناک دھماکےکے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے  لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم تاحال دھماکے کے سبب کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی۔

لبنان کے وزیر صحت حمد حسن نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دھماکے میں اب تک 27 افراد جاں بحق اور 2500 زخمی  ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے بم دھماکے میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

News ID 1902060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha