مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں وسیع سائبر حملے ہوئے ہیں۔
تل ابیب حکام نے سائبر حملوں کے بعد کہا ہے کہ مذکورہ حملے عراق سے کئے گئے ہیں۔
المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراقی مقاومتی گروہوں نے صہیونی حکومت کے انٹرنیٹ سسٹم کو ہیک کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حیفا ائیرپورٹ پر مختلف امور انجام دینے والی کمپنی حئیم باوارین کی ویب سائٹ کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب صہیونی ویب سائٹ واللا نے کہا ہے کہ مختلف صہیونی شہروں میں بلدیہ، ہسپتال اور دیگر اداروں کا انٹرنیٹ نظام معطل ہوگیا ہے۔ انٹرنیٹ نظام معطل ہونے والے شہروں میں بئر الشیع، نتانیا، طولکرم، ریشون لتسیون، طبریا، بسمہ طبعون، الناصرہ، متسبی ریمون، صحرائے نقب، یروحام، دالیہ الکرمل، افرات، زخرون یعکوف، کفار سابا اور کریات شمونہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بیروت میں وسیع سائبر حملے میں کئی افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بیروت کے حملوں میں صہیونی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد مقاومتی تنظیموں نے آج صہیونی شہروں پر سائبر حملے کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ