12 ستمبر، 2024، 4:35 PM

ایران کی جانب سے روس کو میزائل فراہم کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، زیلنسکی

ایران کی جانب سے روس کو میزائل فراہم کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، زیلنسکی

یوکرائنی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے دعوے کے برعکس روس کو ایرانی میزائل فراہم کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کیف پوسٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایرانی میزائلوں کو یوکرائن کے خلاف استعمال کرنے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

امریکہ نے کہا تھا کہ تہران کی جانب سے ماسکو کو بیلسٹک میزائل فراہم کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے کہا تھا کہ تہران کو علی الاعلان اور محرمانہ انتباہ کیا گیا ہے کہ ان اقدامات سے کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔ 

امریکی دعوے یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے امریکی دعوے کی اس وقت تصدیق کی جاسکتی ہے جب کوئی ثبوت فراہم کیا جائے۔

امریکی اور مغربی ممالک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ایران نے کہا ہے کہ مذکورہ الزامات نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ امریکہ اور مغربی ممالک بے بنیاد الزامات لگا کر یوکرائن کو اربوں ڈالر کی امداد کے لیے جواز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1926593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha