مہر خبررساں ایجنسی نے رائیٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں دونوں امیدواروں کے درمیان فلاڈیلفیا میں انتخابی مناظرہ ہوا جس میں ڈیموکریٹ امیدوار کمیلا ہیرس اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت کی۔
مناظرے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو شکست خوردہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں۔ مہنگائی نے امریکی عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ پناہ گزینوں کا سیلاب امریکہ کی طرف آرہا ہے۔
مناظرے کے دوران کمیلا ہیرس نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم ہونا چاہئے اور دو ریاستی حل کے نظریے کے تحت جنگ بندی ہونا چاہئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں امریکی صدر ہوتا تو غزہ جنگ کی نوبت نہ آتی۔ اسی طرح روس کے ساتھ امریکی اختلافات نہ ہوتے۔ اگر انتخابات میں کامیابی ملے تو غزہ کی جنگ کو فوری ختم کردوں گا۔
آپ کا تبصرہ