مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی پولیس نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس پر حملے کی سازش ناکام بنادی ہے۔
ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کے دورہ جکارتہ کے دوران ان پر قاتلانہ حملے کی سازش بنائی گئی تھی۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات دینے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انڈونیشین پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ ٹیم نے کہا ہے کہ گرفتاری کا عمل 2 اور 3 ستمبر کو انجام پایا۔
گرفتار ہونے والوں پر سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات منتشر کرنے اور جکارتہ میں پوپ فرانسس کی تقریبات میں بم نصب کرنے کی سازش کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم کی رہائش گاہ سے داعش کی تبلیغات کے مواد کے علاوہ ڈرون اور تیر و کمان جیسے آلات بھی برامد ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ