5 اپریل، 2017، 7:39 PM

پوپ فرانسس کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

پوپ فرانسس کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

امریکی وزارت انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی لڑکے نے پوپ فرانسس کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی لڑکے نے پوپ فرانسس کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 17 سالہ سینٹوس کولن کا تعلق نیوجرسی سے ہے ، اس کا کہنا تھا اس منصوبے پر 2015میں پوپ کے دورہ امریکہ کے دوران عمل کیا جانا تھا اور یہ کارروائی داعش تنظیم کی حمایت میں ہونا تھی ملزم نے اس سلسلے میں اپنے لیے احمد شکور کا نام استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے 27 ستمبر 2015 کو فلاڈلفیا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران پوپ کو ہلاک کرنے اور دھماکہ خیز آلات کے استعمال کیلئے ایک ماہر نشانہ باز کی مدد لی تھی۔ تاہم کولن نے جس نشانہ باز کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی وہ درحقیقت امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کا ایک ایجنٹ تھا۔کولن کو حملے کے مقررہ دن سے 12 روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔کولن نے اعتراف کر لیا کہ وہ ایک "وہابی دہشت گرد"تنظیم کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں قصور وار ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک تمام وہابی دہشت گرد تنظیمیں امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے زیر نظر کام کررہی ہیں۔

News ID 1871591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha