مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار اینڈپینڈنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں اور ان سب کا رخ ایران کی جانب ہے۔ یہ بات انکی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک خفیہ ای میل میں کہی گئی تھی جس کے بعد امریکہ کو خفت کا سامنا ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے یہ انکشاف گذشتہ سال اپنے ایک کاروباری رفیق اور ڈیموکریٹ پارٹی کو عطیات دینے والے جیفری لیڈز کو تحریر کی گئی ایک ای میل میں کیا تھا۔
اس ای میل کو ڈی سی لیکس نامی ایک گروپ نے ہیک کرکے لوب لاگ نامی فارن پالیسی بلاگ میں شائع کرا دیا تھا۔ اسرائیل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں کبھی کوئی ذکر نہیں کرتا جبکہ اس کے بارے میں یہ رائے عام ہے کہ اس کے پاس تقریباً 400 ایٹمی ہتھیار ہیں۔
تاہم کولن پاول اس بارے میں بات کرنے والے اب تک سب سے بااختیار فرد ہیں۔ اسی ای میل میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران ایک ایٹم بم بنا بھی لے تو وہ اس سے استفادہ نہیں کرسکتا ۔ کولن پاول کا کہنا تھا کہ اگر ایران ایٹم بم بنانا چاہیے تو اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ اسے روکا نہیں جاسکتا ۔کولن پاول نے اس ایمیل میں امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے اسے منفور شخص قراردیا ہے۔
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں اور ان سب کا رخ ایران کی جانب ہے۔
News ID 1866962
آپ کا تبصرہ