5 ستمبر، 2024، 11:02 AM

ایران صہیونی حکومت کو غیر متوقع وقت پر سخت جواب دے گا، سینئر ایرانی کمانڈر

ایران صہیونی حکومت کو غیر متوقع وقت پر سخت جواب دے گا، سینئر ایرانی کمانڈر

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ اپنے معزز مہمان اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر ایران دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا لیکن اس کا وقت ابھی طے نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب کمانڈر برائے تعاون باہمی بریگیڈئیر جنرل الی عبداللہی نے حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران دشمن نے ایران کے خلاف اپنی پوری توانائی اور ہر ممکن حربہ استعمال کیا اس کے باوجود جنگ کے اختتام پر ایران کے پاس کئی ممالک کے جنگی قیدی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد دشمن نے ایران کے ساتھ دشمنی ختم نہیں کی بلکہ مختلف حربوں سے ایران کے خلاف اقدامات کئے۔

جنرل عبداللہی نے غزہ کے حالات اور صہیونی حکومت کے جنگی جرائم پر امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غزہ میں فلسطینی مظلوم عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے مظالم اور مغربی ممالک کی خاموشی سے دنیا کے ساتھ ان ممالک کا حقیقی چہرہ واضح ہوگیا ہے۔

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ ایران دشمن صہیونی حکومت سے شہید اسماعیل ہنیہ پر دہشت گرد حملے کا ہر حال میں اور سخت طریقے سے بدلہ لے گا تاہم اس کا وقت واضح اور مشخص نہیں ہے۔

News ID 1926412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha