7 اگست، 2024، 4:18 PM

شہید ہنیہ پر حملہ قابل مذمت، عالمی برادری صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون ختم کرے، غیر جانبدار تحریک

شہید ہنیہ پر حملہ قابل مذمت، عالمی برادری صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون ختم کرے، غیر جانبدار تحریک

غیر جانبدار تحریک نے حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غیر جانبدار تحریک نے ایک بیان میں فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

غیر جانبدار تحریک (نام) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیا۔ شہید ہنیہ تہران میں ایران کی سرکاری دعوت پر صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کا حملہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں ایران کی خودمختاری اور حاکمیت کو پامال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی رہنماوں اور صحافیوں کے علاوہ غزہ میں بے گناہوں فلسطینیوں پر صہیونی حملے بین الاقوامی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ عالمی سطح پر صہیونی حکومت کو جارحیت سے باز رکھنے کے لئے سفارتی اقدامات ضروری ہیں۔

غیر جانبدار تحریک کے رکن ممالک فلسطینی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عا لمی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون ختم کریں اور اس وبا کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔

News ID 1925837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha