مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں روسی سفیر الیکسی دیدوف نے ایرانی وزارت خارجہ کے معاون مجتبی دیمرچلو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
قفقاز کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے مجتبی دیمرچیلو نے کہا کہ ایران قفقاز کے خطے میں کسی قسم کی جیوپولیٹیکل تبدیلی کے خلاف ہے۔ انہوں نے خطے کے تمام ممالک کے مفادات کا خیال رکھنے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کسی بھی تبدیلی کے سلسلے میں علاقائی ممالک کی خودمختاری، سالمیت اور ممالک کے باہمی مفادات کا احترام کیا جائے جو ان کے بقول پائیدار امن اور علاقائی تعاون کے ضامن ہیں۔
دیمرچیلو اور دیدوف نے تمام فریقین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے اور اقتصادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں علاقائی ممالک کی صلاحیت کو استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے 3+3 مشاورتی فارمیٹ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں بھی بات کی جس میں جنوبی قفقاز کے تین ممالک آرمینیا، جارجیا اور آذربائیجان کے علاوہ روس، ترکی اور ایران شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ