مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صہیونی وزیراعظم ایہود باراک اور سابق صہیونی جنگی کابینہ کے رکن بنی گینتز نے صہیونی عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک چلائیں تاکہ نتن یاہو مستعفی ہونے پر مجبور ہوجائیں۔
ایہود باراک نے کہا کہ نتن یاہو غزہ میں فوری جنگ بندی پر راضی نہیں ہیں لہذا اس کو برطرف کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
دوسری بنی گینتز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں نہایت دردناک ہیں۔ نتن یاہو خوف و وحشت کی وجہ سے صحیح فیصلے کرنے سے عاجز ہیں۔ نتن یاہو وقت ضائع کررہے ہیں۔ نتن یاہو کا یہ کھیل مزید اسرائیلیوں کی جان لے گا۔
گنیتز نے مزید کہا کہ صہیونی یرغمالی مارے گئے ہیں۔ شمالی سرحدوں پر مقیم صہیونی بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ پورا صہیونی معاشرہ سقوط کے دہانے پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں کیونکہ موجودہ کابینہ کو بدلنے کا وقت پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ روز غزہ میں مزید چھے صہیونی یرغمالیوں کی لاشیں برامد ہونے کا اعلان کیا تھا۔ برامد ہونے والی لاشوں میں سے چار کی شناخت ہوگئی ہے۔ ایک کا تعلق امریکہ سے ہے۔ اس خبر کے بعد صہیونی معاشرے میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پورے اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ