مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قطر میں مذاکرات کے کئی دور ہونے کے بعد حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان پیر کی رات کو متوقع ہے اور اسے منگل کی صبح سے نافذ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔
صہیونی اخبار معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کوشش کر رہے ہیں کہ یہ معاہدہ کابینہ کے اتحادیوں کی حمایت سے طے پائے تاکہ حکومتی اتحاد کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نتن یاہو شدت پسند صیہونی وزیر اسموتریچ پر بھی دباؤ ڈال رہے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے کہا ہے ہے کہ صیہونی عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس معاہدے پر عمل درآمد سے اسرائیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
تاہم، سیاسی حلقے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جنگ بندی کا نفاذ صیہونی حکومت کی کمزور کابینہ کو مزید بحران میں ڈال سکتا ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
رپورٹس یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ غزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت اپنے مقاصد، خاص طور پر حماس کی تباہی، حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ