22 اگست، 2024، 6:21 PM

ایرانی فضائیہ کا شمار مغربی ایشیا کی طاقتور ترین ائیر فورس میں ہوتا ہے، جنرل علی رضا صباحی فرد

ایرانی فضائیہ کا شمار مغربی ایشیا کی طاقتور ترین ائیر فورس میں ہوتا ہے، جنرل علی رضا صباحی فرد

ایک سینئر ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملک مغربی ایشیا میں فضائی دفاعی فورس کے شعبے میں "مطلق طاقت" ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی فرد نے کہا: یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم خطے میں فضائی دفاع کی مطلق طاقت ہیں اور یہ ہم دنیا پر واضح کرچکے ہیں"۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران کسی ملک کا محتاج نہیں ہے اور اس کے پاس مکمل طور پر ایرانی ماہرین کی تیار کردہ فضائی ٹیکنالوجی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 1980 کی دہائی میں عراق کی طرف سے ملک پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ اور رہبر معظم انقلاب  حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے ملک کو اپنی طاقت بڑھانے کی ضرورت کے حکم نے دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

صباحی فرد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایرانی فضائیہ اس وقت ملک کے دفاع کے لیے اپنی بہترین حالت میں ہے۔

ایرانی فضائیہ کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ ایران دشمنوں کو نشانہ بنانے اور ضرورت پڑنے پر ان پر میزائل داغنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے دشمنوں کو کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایرانی فوج اور فضائیہ کسی بھی ممکنہ تصادم میں یقینی طور پر فتح یاب ہو گی۔ 

حالیہ برسوں میں، ایرانی عسکری ماہرین اور انجینئروں نے وسیع پیمانے پر مقامی سازوسامان کی تیاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے مسلح افواج کو خود کفیل بنانے میں مدد ملی ہے۔

 ایرانی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک اپنی دفاعی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے سے دریغ نہیں کرے گا اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو کبھی بھی مذاکرات سے مشروط نہیں کیا جائے گا۔

News ID 1926125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha