22 اگست، 2024، 10:10 PM

مزاحمتی محاذ کی طاقت ملک کی دفاعی ٹیکنالوجی میں مضمر ہے، جنرل سلامی

مزاحمتی محاذ کی طاقت ملک کی دفاعی ٹیکنالوجی میں مضمر ہے، جنرل سلامی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے ملک کی شاندار دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مزاحمتی محاذ خود کو ملک کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس پاتا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے بدھ کو ایران کے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی کو "یوم دفاعی ٹیکنالوجی" کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاعی ٹیکنالوجی کے "سمارٹ آرکٹیکچر" نے نہ صرف مغربی ایشیا بلکہ بین الاقوامی میدان میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور پوزیشن کو منوایا ہے۔

انہوں نے ایرانی مسلح افواج اور مزاحمتی محاذ کی تزویراتی صلاحیتوں، عسکری سازوسامان، ہتھیاروں اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے اور جنگی تیاریوں کو فروغ دینے کے عمل کی تعریف کی کہ جس کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق آپریشن ممکن ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے تلے "ایک نیا علاقائی اور عالمی نظم" سامنے آیا۔

جنرل سلامی نے واضح کیا کہ یہ شاندار کامیابیاں "عالمی استکبار کے وحشیانہ دباؤ" اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی مختلف سیاسی، نفسیاتی، ثقافتی، اقتصادی اور عسکری پابندیوں کے باوجود حاصل کی گئیں۔

News ID 1926131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha