23 اگست، 2024، 12:03 PM

ایران اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ اور ان کی جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران خطے کی تازہ ترین صورت حال اور تہران اور برلن کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 بیرباک نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کی حکومت میں مسائل اور رکاوٹوں کو دور کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے گی۔

اس دوران عراقچی نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر توجہ ضروری ہے۔

News ID 1926140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha