مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہا: اسلامی جمہوریہ ایران یورپی یونین کے ساتھ باہمی احترام کی فضا میں تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے، تاہم مسائل کے حل اور یورپی ممالک کی غلط پالیسیوں کو درست کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے۔
اس دوران بوریل نے عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کی انتظامیہ میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی مذاکرات اور گفت و شنید میں توسیع ہوگی۔
اس دوران فریقین نے پابندیوں کے خاتمے اور غزہ میں صیہونی رجیم کے جنگی جرائم سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سمیت دیگر متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ