مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کے سربراہ علی رضا صباحی فرد نے فضائیہ کے اعلی افسران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی ترقی نے قدرت طلب طاقتوں کو ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی سے باز رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت ترین پابندیوں کے دوران بھی ایرانی فضائیہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ ہم نے تحقیق اور دفاعی ترقی کا سلسلہ جاری رکھا اسی وجہ سے آج ایران دفاعی شعبے میں مسلمہ طاقت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے میزائلوں اور ڈرون طیاروں پر ریڈار کی نظروں سے بچنے والے آلات نصب کیے ہیں۔ یہ کامیابی آسانی سے نہیں ملی ہے۔
صباحی فرد نے کہا کہ رہبر معظم کے حکم کے مطابق آج ایرانی فضائیہ ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے بہترین طریقے سے آمادہ ہے۔ فضائیہ کی ترقی اور طاقت شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ہمیں اس کی پاسداری کرنا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ