15 اگست، 2024، 8:39 AM

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی کی مہر نیوز سے گفتگو؛

15 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں 

15 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں 

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر کے معاون نے کہا ہے کہ صفر کے آغاز سے اب تک 15 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال زائرین کو درپیش مشکلات ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے معاون علی رضا مرحمتی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں زائرین کی آمد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان کے اندر کچھ مشکلات تھیں جن کو برطرف کیا گیا ہے۔

مرحمتی نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ سال کی نسبت زائرین کی دوگنی تعداد کے لئے سہولیات کا انتظام کیا تھا لیکن پاکستان کے داخلی مسائل کی وجہ سے زائرین کی اکثریت ویزے سے محروم ہے۔

News ID 1925980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha