14 اگست، 2024، 1:47 PM

اسرائیل امدادی اداروں کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، اقوام متحدہ

اسرائیل امدادی اداروں کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو غزہ میں امدادی سرگرمیوں سے روک رہی ہے۔

ادارے کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک کئی مرتبہ ادارے کی درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔ ادارے کی 85 درخواستوں میں سے فقط 34 کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت بے بنیاد وجوہات کی بناپر امدادی درخواستیں مسترد کررہی ہے جس سے امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔

جون میں صہیونی حکومت نے بے بنیاد الزامات لگا کر اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کو غزہ سے بے دخل کیا تھا۔ 

غزہ میں امدادی سرگرمیوں پر پابندی اور اداروں کو نشانہ بنانے پر صہیونی حکومت پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

News ID 1925966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha