13 اگست، 2024، 11:45 AM

اسرائیل پر حملہ نہ کریں، برطانوی وزیراعظم کی صدر پزشکیان سے اپیل

اسرائیل پر حملہ نہ کریں، برطانوی وزیراعظم کی صدر پزشکیان سے اپیل

برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر پزشکیان سے ٹیلفونک رابطہ کرکے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے۔ ایران اسرائیل پر حملے کا ارادہ ترک کرے۔

رائٹرز کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے اعلان کے بعد صہیونی حکام اور اسرائیل کے مغربی حامی نہایت تشویش کا شکار ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے اسی مسئلے پر گفتگو کرنے کے لئے رابطہ کیا تھا۔

مغربی ممالک سفارتی طریقے سے ایران کو جوابی کاروائی سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سکائی نیوز نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے صدر پزشکیان سے لمبی گفتگو کی جوکہ آدھے گھنٹے پر مشتمل تھی۔ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر اور دیگر مغربی حکام سے مذاکرات کیے تھے۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حساس موقع پر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ ہمیں اس موقع پر سفارتی طریقے سے مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔

News ID 1925946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha