مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے روس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس آزاد معاشروں کو کمزور کرنے اور جھوٹی کہانیوں سے مغربی دنیا میں انتشار و اختلاف پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے بار بار کئی یورپی ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ سائبر جاسوسی کے ذریعے انتخابات اور ڈنمارک کے وزارت دفاع اوردیگر کئی شعبوں میں مداخلت کی گئی۔لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھیریسا مے نے روس کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پوتین کو اب ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا، روس نے حالیہ سالوں میں یوکرائن کے ساتھ تنازعات کے بعد یوکرائن سمیت یورپ کی حکومتوں پرسائبر حملے کئے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے روس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس آزاد معاشروں کو کمزور کرنے اور جھوٹی کہانیوں سے مغربی دنیا میں انتشار و اختلاف پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔
News ID 1876664
آپ کا تبصرہ