مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی رجیم کے داخلی محاذ نے آگاہ کیا ہے کہ مقبوضہ مارگلیوٹ اور المنارہ پر حزب اللہ کے حملوں کے باعث ایمرجنسی ایمبولینس سروس فعال کر دی گئی ہے جب کہ علاقے میں جنگی خطرے کا سائرن بج رہا ہے۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اسبع الجلیل پر آٹھ میزائل داغے ہیں۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج صبح خیبر آپریشن کے ایک حصے کے طور پر حیفا کے جنوب میں طیرہ الکرمل فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس کے علاوہ لبنان کے دو سرحدی دیہات طیر حرفا اور شمع کے زیروپوائنٹ پر صہیونی فوج کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا۔
المیادین کے رپورٹر نے جنوبی لبنان میں زمینی کاروائی کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ جنوبی لبنان کے مغربی حصے محر الجبین، طیرحرفا اور شمع میں مزاحمت اور صیہونی دراندازوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور صیہونی البیضاء اور وادی حرمول کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے: آج صبح حیفہ کی بستی کیریوٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں 3 صہیونی زخمی ہوئے، جب کہ حیفہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔
آپ کا تبصرہ