15 نومبر، 2024، 8:02 PM

اردنی عوام کے غزہ اور لبنان کی حمایت میں اسرائیلی رجیم کے خلاف مظاہرے + ویڈیو

اردنی عوام کے غزہ اور لبنان کی حمایت میں اسرائیلی رجیم کے خلاف مظاہرے + ویڈیو

اردن کے عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام اور مزاحمت کی حمایت میں "واپسی کا حق مقدس ہے" کے عنوان سے بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس نیوز  کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے ہزاروں شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت امان میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے ایک بار پھر غزہ اور لبنان کے عوام اور مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیلی جرائم کی بھرپور مذمت کی۔ 

اردنی عوام کا یہ مظاہرہ "واپسی کا حق مقدس ہے اور UNRWA کی منسوخی قبول نہیں " کے عنوان سے کیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے " سچوں کی جیت یقینی ہوگی" کے نعرے لگائے اور غاصب رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنانی شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

News ID 1928150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha