1 ستمبر، 2026، 9:47 AM

یورپی یونین نے اپنا کردار امریکہ کے احکامات پر عمل درآمد تک محدود کر لیا ہے، بقائی

یورپی یونین نے اپنا کردار امریکہ کے احکامات پر عمل درآمد تک محدود کر لیا ہے، بقائی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کی حمایت پر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین نے خود کو عملی طور پر واشنگٹن کے احکامات پر عمل کرنے والے ادارے تک محدود کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ کی حمایت میں یورپی یونین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ تسلط صرف طاقت کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اکثر ان لوگوں کی اطاعت سے بھی جنم لیتا ہے جو آزادانہ طور پر اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اب اسٹریٹجک خودمختاری کا دعوی نہیں کرسکتا، کیونکہ عملی طور پر یورپی یونین نے اپنے کردار کو واشنگٹن کے احکامات پر عمل درآمد کرنے والے ادارے تک محدود کر لیا ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ اسٹریٹجک خودمختاری بلند بانگ بیانات سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ آزادانہ اور ذمہ دارانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت اور ارادے کا مظاہرہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے، خواہ یہ فیصلے کسی بڑی طاقت کے مؤقف سے ہم آہنگ ہی کیوں نہ ہوں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپ کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار فریق بننا چاہتا ہے یا کسی دوسرے کی پالیسی کی بازگشت سنانے کا اس قدر عادی ہوجائے گا کہ اس بازگشت کو ہی آزادی سمجھنے لگے گا۔

News ID 1941041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha