مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے بصرہ میں عراقی اور برطانوی فوجیوں کی طرف سے ایک تحقیقی ادارے پر چھاپے اور حملے کی شدید مذمت کی ہے نوری المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ عمل کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جانی چاہیے۔ برطانوی فوج نے ایک جوابی بیان میں کہا ہے کہ عراق کے انٹلیجنس ایجنسی کے مرکز کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا ہے بلکہ پہلے سےمارے جانیوالے چھاپوں میں جو معلومات ملی تھیں ان کی بنیاد پر وہ مرکز میں داخل ہوئے تھے اس حملے میں برطانوی فوج نے ان افراد کو فرار ہونے کا موقع فراہم کیا جو برطانوی فوج کے زیر نظر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں اس سے ظآہر ہوتا ہے کہ برطانوی اور امریکی فوجی دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں
وزیراعظم نوری مالکی
عراق کے وزیراعظم نے بصرہ میں تحقیقی مرکز پر برطانوی فوجیوں کے حملے کی مذمت کی ہے
عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے بصرہ میں برطانوی فوجیوں کی طرف سے ایک تحقیقی مرکز پر چھاپے اور حملے کی شدید مذمت کی ہے
News ID 457323
آپ کا تبصرہ