مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ عالمی اور علاقائی رہنما مشرق وسطی میں وسیع جنگ کا خطرہ ظاہر کررہے ہیں۔ صہیونی حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث یمن، شام، لبنان اور عراق کے گروہوں نے فلسطین کے حق میں کاروائیاں کی ہیں۔
تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد خطے میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں۔ ایران نے اپنے سرکاری معزز مہمان کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے اعلان کے بعد صہیونی حکام تشویش کا شکار ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے براہ راست اسرائیل کو نشانہ بنائے گا۔
آکسیوس کے مطابق دو باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں اس نتیجے پر پہنچ گئی ہیں کہ ایران اسرائیل کو جواب دینے کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیل میں اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔
صہیونی حکام اس مرتبہ بھی ایرانی حملوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
ماضی کے تجربات ثابت کرچکے ہیں کہ آئرن ڈوم سمیت صہیونی دفاعی نظام ایران کے حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ