مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے اعلان کے بعد امریکی اور صہیونی حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی نہ کرے۔
گاڑی میں سوار ہونے کے دوران صحافی نے صدر جوبائیڈن سے سوال کیا کہ ایران کے نام کیا پیغام ہے؟
انہوں نے جواب دیا کہ "ایسا نہ کرے"۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے شام میں ایرانی قونصلیٹ پر صہیونی حملے کے بعد وعدہ صادق آپریشن سے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ "ایسا نہ کرے"۔
شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد کشیدگی کے حوالے سے تہران میں حماس کے نمائندے نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے تہران سے اسرائیل پر حملے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی تھی۔
امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا لہجہ نہایت سخت تھا بنابراین ایران کا جوابی ردعمل بہت سخت ہوسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ