11 اگست، 2024، 9:23 AM

اپنے حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی حکومت سے انتقام لیں گے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

اپنے حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی حکومت سے انتقام لیں گے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

علی باقری نے بیلجئم کے وزیرخارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حاکمیت کی خلاف ورزی کے بعد صہیونی حکومت کو سزا دینا بین الاقوامی اصول کے عین مطابق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے بیلجئم کے وزیرخارجہ حاجا لحبیب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے فلسطین اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ دس مہینوں کے دوران غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ رہائشی عمارتوں اور اسکولوں کو ہدف بنانا روز کا معمول بن گیا ہے۔

علی باقری نے مزید کہا کہ بیروت اور تہران میں مقاومتی رہنماوں پر حملہ بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت صہیونی حکومت کو ہر حال میں سزا دے گا۔

اس موقع پر بیلجئم کے وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم بہت دردناک ہیں۔ عالمی برادری کو غزہ میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

News ID 1925893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha