9 اگست، 2024، 5:16 PM

پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، جس میں نائب وزیراعظم نے فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو بلا تعطل جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آسیان دن کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مبارکباد دی۔ رواں ہفتے کے آغاز میں 5اگست کو 5 سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ کشمیری بھائیوں سے پاکستان اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے بعد قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے دوران پاکستان اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہو ئی۔ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جا ری رکھے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پوری قوم ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتے پر مبارکباد پیش کر تی ہے۔

علاوہ ازیں کانگریس میں پیش کیے گئے بھارت امریکا دفاعی تعاون بل کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوست ممالک کو اس میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔

News ID 1925866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha