7 اگست، 2024، 9:36 PM

اسرائیل کے خلاف شکایت، ترکی بھی جنوبی افریقہ کے ہمراہ شامل

اسرائیل کے خلاف شکایت، ترکی بھی جنوبی افریقہ کے ہمراہ شامل

ترکی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف شکایت کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف شکایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپوٹنک نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انقرہ نے دی ہیگ میں عالمی عدالت کے دفتر میں صہیونی حکومت کے خلاف ثبوت پیش کئے ہیں تاکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے میں شامل ہوسکے۔

ترک پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم عالمی عدالت سے تقاضا کرتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے پر سماعت شروع کرے۔ صہیونی حکومت غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ ہم عدالت میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں ثبوت پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل گذشتہ 70 سالوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ صہیونی مظالم کے خلاف ترک حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی عدالت صہیونی حکومت کو اپنے فیصلوں پر عملدرامد پر مجبور کرے گی۔

News ID 1925840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha