مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اسرائیل کی جنایت کے بعد ایران کے جوابی حملے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اخبار نے کہا ہے کہ بیروت میں اپنے کمانڈر پر حملے کے بعد حزب اللہ صہیونی حکومت کے خلاف وسیع اور بڑے پیمانے پر جوابی حملہ کرسکتا ہے۔ یہ حملے دفاعی اور فوجی مراکز تک محدود نہیں ہوں گے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ابھی تک اہداف کے بارے میں منصوبہ بندی مکمل نہیں کی ہے۔ اس وقت جوابی کاروائی کا دائرہ کار معین کیا جارہا ہے۔
اخبار نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ایران کا جوابی حملہ انتہائی شدید، دقیق اور ویران کنندہ ہوگا۔
اخبار نے صہیونی اعلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر حملہ کئی محاذوں سے اور وسیع پیمانے پر کیا جائے تو امریکہ اور صہیونی حکومت کے لئے اس کا مقابلہ کرنا دشوار ہوگا لہذا نقصانات کے لئے ابھی سے تیار رہنا ہوگا۔
اخبار نے صہیونی عوام کو انتباہ کیا ہے کہ ساحلوں اور پبلک مقامات پر جمع ہونے سے گریز کریں کیونکہ کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ